4 اگست 2013 - 19:30
اسحاق جہانگیری ایران کے نائب صدر مقرر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحجۃ الاسلام والمسملین ڈاکٹرحسن روحانی نے اپنے ایک حکم میں انجینئر اسحاق جہانگیری کو ایران کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔

ابنا: صدر حسن روحانی نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ  بنیادی آئین کی دفعہ 124 اور آپ کے درخشاں ماضی کے پیش نظر آپ کو ایران کا نائب صدر مقرر کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ اپنے گرانقدر تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے ایرانی قوم کی شایان شان خدمات انجام دینے میں کامیاب ہوں گے۔

.......

/169